کوہلو گریڈ اسٹیشن 1013میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کرکے 2026میگاواٹ کا ٹرانسفارمر کیا جائے

0

- Advertisement -


کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر پانی و بجلی عمرگوہر ایوب سے جمعہ کواسلام آباد میں بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کوہلو کے بجلی سے متعلق مسائل سے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر گوہر ایوب کو تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔وفاقی وزیر عمر گوہر ایوب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو گریڈ اسٹیشن 1013میگاواٹ کے ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کرکے 2026میگاواٹ کا ٹرانسفارمر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کے دیرینہ اور حل طلب مسائل حل کرنے کیلئے فوری اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے ا س سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہلو کے بجلی سے متعلق مسائل کو فوری طورپر حل کردیا جائے گا اور جن علاقوں میں بجلی دستیاب نہیں ہے وہاں جلد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیرصحت نے وفاقی وزیر عمر گوہر ایوب کی جانب سے کوہلو کے بجلی سے متعلق مسائل فوری طورپر حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر انکا اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کے دوران بھی معاملے کواٹھایا تھا اورانہوں نے بھی مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.