ایس۔ایچ۔او نیوسریاب،ایس۔ایچ۔او شالکوٹ اور ایس ایچ او کیچی بیگ کی کارکردگی تسلی بخش ھے

0

- Advertisement -

کوئیٹہ مرکزی انجمن تاجران ھزارگنجی زون کے مرکزی صدرسیدعبدالخالق آغا۔جنرل سیکرٹری قدیم آغا میرشاہ کریم مینگل میرابراہیم بلوچ۔ظفرخان بڑیچ,میربہادرخان بادینی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایس۔ایچ۔او نیوسریاب،ایس۔ایچ۔او شالکوٹ اور ایس ایچ او کیچی بیگ کی کارکردگی تسلی بخش ھے کیونکہ ھزارگنجی زون کے ایریا سمیت سریاب میں ان تھانوں کے ایس۔ایچ۔اوز نے انتھک محنت سے علاقے میں امن کی فضا کو بحال کیا ہےاور ہم مزید امید کرتے ہیں کہ علاقے سے چورں اور منشیات فروشوں کے خاتمے تک یہ ایس۔ایچ۔اوز اور ان کا عملہ چین سے نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے مذیدکہا کہ ایس۔ایچ۔او نیو سریاب حاجی عبدالحئ گرانی ایک ایماندار فرض شناس اور مخلص آفیسر ہیں اور خصوصا ہم تاجروں کیساتھ موصوف کا رویہ انتہائی قابل تعریف ہے مگر کچھ تاجروں کی جانب سے ایس۔ایچ۔او نیوسریاب تھانے پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد و من گھڑت اور جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ بھی نہی ہیں حالانکہ اس سے قبل شالکوٹ تھانہ اور کیچی بیگ تھانہ اور نیو سریاب تھانوں کی حدود میں تاجر برادری کاروبار تک نہی کرسکتی تھی ان تمام ایس ایچ اوز کی دن رات کی محنت کی وجہ سے تاجر برادری نے سکون کا سانس لیا ھے جس کا کریڈٹ ان کو دینے کے بجائے ان پر الزامات لگانا اچھی روایت ہر گز نہی ھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.