سریاب خصوصاً حلقہ پی بی 30 کے علاقوں غفور ٹاون، لوہڑ کاریز، نبی آباد،خیر آباد و ملحقہ علاقوں کے ٹرانسفارمرز کرانی فیڈر سے جان محمد فیڈر منتقل کروانے کی منظوری

0

لوہڑ کاریز،غفور ٹاون، نبی آباد،خیر آباد و ملحقہ علاقوں کے ٹرانسفارمرز کی منتقلی ترجیحی اور ہنگامی بنیادوں پر جلد شروع کرنے کا حتمی فیصلے کی منظوری

- Advertisement -

کوئٹہ() بلوچستان عوامی پارٹی کے سینر رہنماء میر نوراللہ لہڑی کے مسلسل کوششوں کے بعد سریاب میں بجلی کے اہم مسئلہ ٹرپنگ پر قابو پانے کیلئے سریاب خصوصاً حلقہ پی بی 30 کے علاقوں غفور ٹاون، لوہڑ کاریز، نبی آباد،خیر آباد و ملحقہ علاقوں کے ٹرانسفارمرز کرانی فیڈر سے جان محمد فیڈر منتقل کروانے کی منظوری دلوائی۔ اس سلسلے میں میر نوراللہ لہڑی نے حالیہ دورے میں آپریش ڈائریکٹر انجینئر عرفان علی، ایکسیئن کرانی فیڈر شاہد زہری، ایس ڈی او کرانی فیڈر وحید شاہ سےمیٹنگ میں ابتدائی مرحلے میں 74 ٹرانسفارمرز کرانی فیڈر سے جان محمد فیڈر منتقلی پر حتمی معاملات طے پائے۔ جس پر کام کا آغاز جلد ہوگا۔ واضح رہے اس سے پہلے میر نوراللہ لہڑی چیف کیسکو سے متواتر ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ جو حلقے مختلف علاقوں میں نصب کروائے گئے ہیں اور باقیوں پر کام جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.