
- Advertisement -
نوشکی ۔ رخشان ڈویژن ھیڈ کوارٹر اور صوبائی حکومت کے تاخیری فیصلے
رخشان ڈویژن کے حوالے سے ڈویژن ھیڈ کوارٹر کو لے کر بلا ضرورت سیاسی اشوز بنائے جا رہے ہیں جب رخشان ڈویژن کے ھیڈ کوارٹر کی منظوری صوبائی اسمبلی میں دی۔جا رہی تھی تو اسمبلی میں رخشان ڈویژن کے دو ایم پی ایز موجود نہیں تھے اور ڈویژنل ھیڈ کوارٹر بھی نوشکی کو ہی تجویز کی گئی تھی جسکی وجوہات بھی متعدد بار بیان کی گئی ہے جو صرف اور صرف عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا مگر وقت کے طاقت ور افراد نے ڈویژن ھیڈ کوارٹر کو ضلع خاران بلکہ خاران کے ایک۔گاوں میں بنانے کے لئے احکامات صادر کروائے چونکہ حکومتوں کے فیصلے اجتماعیت کے فائدے کو دیکھ کر کی جاسکتی ہیں اس لئے صوبائی حکومت نے ماضی میں لئے گئے غلط فیصلے پر نظر ثانی کر کے اسکی تصیع کرنے کا بھی فیصلہ لیا ہے جسمیں انتظامی تیکنکی قانونی ملکی و عوامی و مفاد عامہ کو پیش نظر رکھ کر صرف چند ماہ بعد واپس نوشکی کو ہی رخشان ڈویژن کا ھیڈ کوارٹر بنانے کا سمری وزیر اعلی۔بلوچستان کو بھیج دی گئی تاکہ رخشان ڈویژن کے عوام کو زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل رہے مگر حکومت کے اس فیصلے پر ضلع خاران کے عوام نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جو انکی قانونی و آہنی حق ہے اور صوبائی حکومت کے موجودہ فیصلے پر باقی تین اضلاع کے عوام نے خاموشی اختیار کر کے ضلع خاران کے عوام۔کا۔ساتھ ہیں دیا بلکہ بہ الفاظ دیگر نوشکی کو ہی ھیڈ کوارٹر کے لئے موزوں ترین قرار دیا ہے زمینی حقائیق بھی نوشکی کے ہی حق میں ہے لیکن صوبائی حکومت اب اس مسلے کو پس پشت ڈال کر ڈویژن کے عوام کو مزید انتظار کے ساتھ پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور اس التوائئ مراحل میں ڈویژن کو مختلف حوالوں سے نقصان ھو رہی ہے پہلے سے ایک شخص کے فیصلوں پر اس قدر مصائب کا سامنا کرنا پڑھ رہا اب اگر مزید تاخیر کی۔گئی تو یہ نقصان کافی بڑی ھو سکتی ہے تو کیوں نہ فوری اور واضع اقدام لئے جائیں علاقے کے عوام کو قانونی بنیادی حقوق کے لئے مزید انتظار میں ڈال کر ڈویژن کی وجود کو خطرے میں ڈالنے کی سازش میں تبدیل نہ کیا جائے اور چاغی ماشکیل نوشکی کے عوام کو بھی اب آگے آنا چاہیئے اور ھیڈ کوارٹر کے فیصلے کے لئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرنا ھو گا تاکہ معلوم ھو کہ ڈویژن کے عوام۔کیا چاہیتے ہیں خاران یا نوشکی اور جس طرح خاران کے ایک۔گاوں کو ڈویژن کے ھیڈ کوارٹر کے لئے چنا گیا اسطرح اب نوشکی کے قصبہ احمدوال کا نام لیا جا رہا ہے جس پر خاران کے عوام کو اعتراض ہے تو بہتر یہ ہے کہ نوشکی شہر میں ہی کمشنر آفس کا قیام عمل میں لا کر مسلے کو ختم کر دی جائے اس مسلے کو مزید طول دینے کی ضرورت نہیں رہی کمشنر رخشان کو اپنے خدمات کے لئے فوری احکامات اور موقع ملنا ضروری ہے عوامی حلقے صوبائی حکومت سے اپیل کرتی ہے کہ رخشان ھیڈ کوارٹر کا فیصلہ مزید التوا میں نہ ڈال کر ڈویژن کے عوام۔کی اکثریت اور فوائد کو دیکھ کر فوری احکامات صادر کریں
نوشکی
تحریر شاہ نزر بادینی