- Advertisement -
اوستہ محمد میں خطر ناک بیماری کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اس مرض سے کافی اموات بھی ہو چکے ہیں حکومت پاکستان اور بلوچستان اس طرف ہنگامی بنیادوں ایکشن لیں اور انسانی جانوں کو بچائیں ،تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے آس پاس اور شہری علا قوں میں ایک خطرناک مرض کینسر پھیلتی جا رہی ہے اور اس موذی مرض سے کافی اموات بھی ہو چکے ہیں لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں متاثرین اور دیگر شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صوبائی حکومت محکمہ صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طر ف خصوصی توجہ دیکر ہنگامی بنیادوں پر اس کے علاج اور روک تھام کے لئے اقدام کریں تاکہ انسانی قیمتی جانیں بچ سکیں ،اس کے علا وہ اس کی اتنی پھلنے کی کیا اسباب ہیں ان کے لئے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں اور جن وجہ سے تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے روک تھام کے لئے بھی اقدام کئے جائیں، لیکن افسوس اس امر کی ہے کہ اس طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہے ہیں اور آئے روز اس بیماری میں لوگ موت کا شکار ہو رہے ہیں۔