- Advertisement -

بلوچ قوم کی پسماندگی اور پستی کی سب سےبڑی وجہ قبائلی تنازعات ہیں۔حاجی میرجمعہ خان بادینی
نوشکی۔حاجی میرجمعہ خان بادینی مولوی فریدآحمد مینگل کے کوششوں سے بلوچی روایات کےمطابق بادینی بڑیچ اور ماندائی قبائل کےدرمیان دیرینہ تنازعہ کا تصفیہ خوش اسلوبی سے حاجی میرجمعہ خان بادینی کے سربرائی میں انجام پایا۔
بادینی ہاوس کلی بدل کاریز میں حاجی میردولت خان بادینی کئ رہائش گاہ پر مولوی فرید مینگل، چیرمین میرعبدالرحمن لانگو، مولوی تاج محمدمینگل، چیرمین رحمت اللہ رخشانی اور امیر حمزہ لانگو کی ثالثی میں بلوچی میڑھ لیکر آئے۔ اس موقعے پرتقریب سےحاجی میرجمعہ خان بادینی چیرمین رحمت اللہ رخشانی اور ولی محمدبڑیچ نےخطاب کرتےہوئےکہاکہ فریقین اور ثالثین نےجذبہ ء خیرسگالی کا مظاہرہ رکھتےہوئےقبائلی تنازعہ کو خوش اسلوبی سے بلوچی روایات کےمطابق حل کرلیاجس سےفریقین شیروشکرہوگئے جو قابل تحسین اور قابل تلکید عمل ہیں مقررین نےکہاکہ بلوچ قوم کی پسماندگی اور پستی کی سب سےبڑی وجہ قبائلی تنازعات ہیں اس لئے بلوچ قوم اپنےتمام تر اختلافات اور تنازعات کوبلائےطاق رکھتےہوئےقبائلی تنازعات کےخاتمےکےلئےموثرکردار ادا کرے جن اقوام نے قبائلی تنازعات کو بروقت حل کرانے کی کوشش نہیں کی وہ تبائی اور بربادی سے دوچار ہوئے ہیں مسائل بندوق اور کلاشن کوف اور طاقت سے حل نہیں ہوتےہیں بہادر اور سمجھدار اقوام تعلیم اور قلم سے مسائل اور تنازعات کا حل تلاش کرتے ہیں جو پائیدار اور مثبت ثابت ہوتےہیں ایک جان بچانا انسانیت کےمترواف ہیں مقررین نےکہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے آنے والی نسل پرامن خوشحال اور ترقی کے جانب گامزن اور پرامن ماحول میں زندگی گزارےتو اس مقصدکےحصول کےلئے ہمیں آپس اختلافات کو بھلاکربہترمستقبل کےلئے منصوبہ کرنے کی ضرورت ہیں نوشکی میں تمام آبادقبائل ہمارےلئےقابلء احترام ہیں ہم اپنے قبائلی روایات کی پاسداری کرتےہوئےپرامن اور خوشحال زندگی کرسکتےہیں اس لئے ہمیں قبائلی روایات کی پاسداری کرنی چاہئیے اس موقع پرفریقین گلے ملیں اور شیروشکرہوگئ