بلوچستان کے ثقافتی رنگ Video

0

- Advertisement -


نمائشی تقریب میں شریک خواتین نے غیر سرکاری تنظیموں کے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تقاریب کے انعقادسے انہیں اپنی پسند یدہ لباس ودیگر کڑائی کے کام کو منتخب کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ثقافتی نمائش میں موجود خوبصورتی اور دلکش کام کے باعث بلوچ ، پشتون ور افغان ثقافتی رنگ نمایا ںاور دیکھنے والوں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔نمائش میں منتظمین کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز پر ثقافتی پہناوے، جیمز اینڈ جیولیری اورروزمرہ کے استعمال کے والی اشیاءکو خوبصورتی سے سجایا گیا تھاجس کہ دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے رہے۔ نمائش میں شریک خواتین کا کہناتھا کہ بلوچستان کے خواتین بھی ٹیلنٹ اورمہارت میں کسی سے کم نہیں ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ اپنے کام کو دنیا کے سامنے بہتر انداز میں اجاگر کرسکیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے دوردراز اضلاع میں سرکاری سطح پر بھی ایسے تقاریب کاانعقادکیا جائے تاکہ وہاں کے خواتیب کو اپنے کام کو آگے لانے کاموقع مل سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.