- Advertisement -
سٹی پولیس ڈیرہ مرادجمالی کی بروقت کاروائی مغوی دوشیزہ بازیاب کرکے مبینہ ملزم باپ سمیت گرفتار کرلیاگیاہے ۔پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے وارڈ نمبر 11سے گزشتہ شب 22سالہ دوشیزہ پروین شاہ کو مبینہ طور پراغواکرلیاگیا تھاواقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر اور اے ایس پی فہد کھوسہ کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹرشیراحمد محمد شہی نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ فوری طورپرکامیاب کاروائی کرتے ہوئے اغواءہونے والی مسمات پروین دختررضامحمد شاہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا اورپولیس نے مبینہ ملزم اون خان اوراس کے ولدآصف علی کو بھی گرفتارکرکے مید تفتیش شروع کردی ہے