اپنے بچوں کےہاتھوں میں بندوق کےجگہ قلم دو،حاجی میرجمعہ خان بادینی

0

- Advertisement -


نوشکی:
بزرگ سیاسی و قبائلی راہنماء حاجی میر جمعہ خان بادینی کے سربراہی اور ثالثین کی کوششوں سے گزشتہ روز بادینی قبائل کےذیلی طائفہ مندوزی کے مابین سات سالہ پرانی دشمنی کا فیصلہ خوش اسلوبی سےانجام پایا اور دونوں خاندان آپس میں شیر و شکر ہوئے۔
اپنے بچوں کےہاتھوں میں بندوق کےجگہ قلم دو،حاجی میرجمعہ خان بادینی
اس موقعے پر سردار نادر خان بادینی، حاجی عبدالخالق بادینی، انجینئر شاہ محمد بادینی، مولوی محمد رمضان بادینی، چیرمین حلیم بادینی، میر عبدالرحمن لانگو سمیت مختلف قبائل کے سفید ریش بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر حاجی میرجمعہ خان بادینی نے قبائلی عمائدین سے اپنے خطاب میں کہا کہ نوشکی ان تمام قبائل کا مشترکہ گھر ہے جو سینکڑوں سالوں سے یہاں آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ اور سائنسی دور میں ہمارے ہمسائے اقوام نت نئے سائنسی و علمی ایجادات میں مصروف عمل ہیں مگر بد قسمتی سے ہم اب تک آپس کے رنجشوں سے فراغت نہیں پاتے۔ انہوں نےمزید کہا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے آنے والے نسل ایک پر امن، خوشحال اور ترقی یافتہ ماحول میں سانس لیں تو ہمیں اپنے آپسی اختلافات بھلا کر ان کے بہتر مستقبل کے لیے ابھی سے منصوبہ بندی کرنی ہوگی، انہوں نے کہا کہ چاہئے یہ تھا کہ اکیسویں صدی کے ایک چوتھائی حصے کے مکمل ہونے پر آج ہم مختلف قبائل کے سفید ریش اپنے آنے والے نسلوں کے بہتر تعلیم، صحت اور تواناء معیشت پر سر جوڑ کر بیٹھتے مگر بد قسمتی سے ہم اب تک سو سال پہلے کی زندگی جی رہے ہیں اور ایک دوسرے کے جان کے دشمن بنے ہیں۔ حاجی میرجمعہ خان بادینی نے مزید کہا کہ ہماری آپسی رنجشیں بہت ہی چھوٹی سطح کے ہوتے ہیں مگر بد قسمتی سے ہم ان رنجشوں کو قتل و غارت گری میں تبدیل کرتے ہیں جس کا نقصان نہ صرف متعلقہ خاندانوں کو اٹھانا پڑتا ہے بلکہ نوشکی میں آباد تمام قبائل کوفت سے گزرتے ہیں۔ اس موقعے پر دیگر عمائدین نے اپنے خطاب میں بادینی قبائل کے ذیلی شاخ مندوزی کے سات سالہ خونی دشمنی کو ختم کرنے پر مختلف ثالثین بالخصوص حاجی میر جمعہ خان بادینی کے ذاتی دلچسپی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاجی میر جمعہ خان بادینی ہمیشہ سے علاقے میں آباد تمام قبائل کے آپسی اختلافات اور مختلف النوع دشمنیوں کو ختم کرنے اور انہیں شیر و شکر کرنے کے لئے بلا امتیاز پیش پیش رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.