
- Advertisement -
کوئٹہ چیف آف سراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے کہاہیکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت میرے حلقہ انتخاب میں حالات خراب کرنے کی سازش جاری ہے۔اور جولوگ اس کے پس پردہ کارفرما ہیں اور سازشوں میں مصروف عمل ہےانہیں اس میں ناکامی کے سواکچھ حاصل نہیں گا۔میرے حلقہ انتخاب میں ڈکیتی اورچوری وارداتوں میں اس دن اضافہ ہوگیاتھا جس دن عوام کی تعاون سے میری کامیابی کا نوٹیفکیشن ہوا۔میری یہ کامیابی بعض قوتوں کو ہضم نہیں ہورہی ہیں۔میں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے بھی رابطہ کرکے اپنے حلقہ انتخاب میں پولیس انتظامیہ کی تبدیلی کا مطالبہ کیاتھا۔لیکن تاحال صورتحال جوں کاتوں ہےجس سے ہمارے شکوک شبات میں اضافہ ہوا ہے۔۔انھوں نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب میں الیکشن سے قبل ایسی کوئی صورتحال نہیں تھی لیکن یہ بات باعث تشویش ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد یکدم سے ایک سے ایک سازش کے تحت چوری چکاری ڈکیتی کی یلغار سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ مستونگ کے حالات خراب ہیں۔اور میں یہ سمجتاہوں کہ مستونگ کے عوام باشعور ہیں اور وہ ان سازشوں کو بخوبی جانتے اورسمجتے ہیں۔کہ مستونگ کے حالات خراب کرکے یہ تاثر دیاجائے کہ عوام نے جن لوگوں کو منتخب کیاہے وہ ان کے تحفظ نہیں کرپارہےہیں۔لیکن ان کی یہ سوچ غلط ہے اور ہم اپنے عوام کاتحفظ کرنااچھی طرح جانتے ہیں۔اس سازش کے پس پردہ جوعناصر کارفرماہیں انہیں ان سازشوں میں ناکامی کےسواکچھ حاصل نہیں ہوگا۔اور ہم اپنے عوام کے تعاون سے ایسی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔جس سے علاقے کاامن تباہ ہو۔