- Advertisement -

وزےراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کی خصوصی ہداےت پر ادارہ ترقےات بلوچستان کی زےر نگرانی سمندری کھارے پانی کو مےٹھا بنانے کا آر او پلانٹ منصوبہ تکمےل کے مراحل مےں پہنچ گےا ہے بلوچستان ڈےولپمنٹ اتھارٹی کے چےئرمےن مےجر رےٹائرڈ اکبر لاشاری اور ڈائرےکٹر کےپٹن جاوےد نے گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ مےں ادارے کی زےر نگرانی جاری منصوبوں کا دورہ کےاانہوں نے 18 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ترقےاتی اور 12کروڑ روپے کی لاگت سے زےر تکمےل آراو پلانٹ منصوبوں کا معائنہ بھی کےا ، اس موقع پر ڈائرےکٹر بی ڈی اے کےپٹن رےٹائرڈ جاوےد ، ڈائرےکٹر فنانس طالب مگسی ، پراجےکٹ انجےنئر منےر بزنجو اور اے جی اےم طارق بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے پراجےکٹ کنسلٹنٹ نے برےفنگ مےں بتاےا کہ منصوبہ تکمےل کے مراحل مےں ہے اور 98 فےصدترقےاتی کام مکمل ہوچکاہے آئندہ ماہ دسمبر مےں گڈانی آراو پلانٹ منصوبہ آپرےشنل ہوگاجس میں ےومےہ دولاکھ گےلن پانی گڈانی شہر اور شپ برےکنگ ےارڈ کے تمام پلاٹوں کی ضرورےات کے مطابق فراہم کرےگا،،اس موقع پر چےئرمےن بی ڈی اے نے کہا کہ گڈانی شپ برےکنگ ےارڈ کی رےگےولےٹری اتھارٹی اس صنعت کی ماڈرنائزےشن پر کام کررہی ہے اور ےہاں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہےلتھ اےنڈ سےفٹی کی تربےت فراہمی کےلئے عملی طورپر کوشاں ہے بی ڈی اے اپنی رےونےو کا 25فےصد ےہاںکے ترقےاتی منصوبوں اور کمےونٹی وےلفیئر کے منصوبوں پر خرچ کرےگا۔ چےئرمےن بی ڈی اے نے پراجےکٹس سائٹ وزٹ کے معائنہ کیلئے آرکےٹےکٹ کی فوری خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کئے ، انھوںنے گڈانی موڈ سے شپ برےکنگ ےارڈ تک ناکارہ پلوں کی دوبارہ تعمےر ومرمت کے پی سی ون تےارکرنے کےلئے انجےنئرز کو احکامات بھی جاری کےں ۔