- Advertisement -
نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلو چستان حکومت نے صو بے میں لینڈ مافیاکے خلاف بھرپور کارروائی شروع کر رہی ہیں صو بے میں تمام سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزارکیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ئٹہ پر یس کلب میں صوبائی وزیر رونیویو امجد رشید کے ہمراہ نیوز کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا گیا ان کے خلاف کو ئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی نگراں و زیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور و زیر اعلی بلو چستان میر علی مردان ڈومکی کی ہدایت پر بلو چستان میں لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی شروع کی جا رہی ہے سرکاری اراضی کو قبضہ واگزار کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب ہو گئی،ریزیڈینشل گھروں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی آئندہ 7 دنوں کے دوران قبضہ شدہ سرکاری عارضی کا ڈیٹا مرتب کیا جائیگا اس موقع پر صو بائی و زیر رونیویو امجد رشید نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں کے احکامات جاری کئے ہیںکمشنر آفس میں کمپلین سیل قائم کیا جا رہا ہے جس میں شکایات درج کی جائے گی صو بائی و زیر نے کہا کہ نہ صرف جنگلات کو لینڈ مافیا سے قبضہ ختم کرائیں گے بلکہ قبضہ مافیوں کے ساتھ ملوث پٹواریوں کے خلاف بھی کارروائی کرینگے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آبا ¶ اجداد کے زمین پر قبضہ مافیا کی سرپرستی میں سیاسی شخصیات بھی ملوث ہیںقبضہ مافیا کے خلاف شکایات کیلئے کمپلینٹ سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں ہر کو ئی اپنی شکایت درج کر سکتے ہیں