- Advertisement -
ایک سو شل میڈیا ایکٹیوسٹ کی وجہ سے جو نیئر ٹیچر کے پروموشن التواءکاشکار
کوئٹہ جونیئرٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماءیوسف کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپ گریڈیشن کے احکامات جاری کئے، جو کہ خوش آئندہے مگربدقسمتی سے ایک سوشل میڈیاایکٹیوسٹ نے اس کو چیلنج کیاجس کے بعد اب تک ہمارے پروموشن التواءکاشکارہیں، عدالت عالیہ بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مذکورہ نوٹیفکیشن پرعملدرآمدکرنے کے احکامات صادرفرمائیں کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہزاروں اساتذہ بغیر پروموشن کے ریٹائرہورہے ہیں، چیف سیکریٹری بلوچستان اورسیکریٹری ایس اینڈجی اے ڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفوراحکامات جاری کرکے مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانچ ہزارکے لگ بھگ تعلیمی ادارے بندجبکہ آٹھ ہزارتعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے پورے مضامین پڑھائے نہیں جاسکتے یہی صورتحال رہی توصوبے میں دس ہزارتعلیمی ادارے بندہونے کاخدشہ ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ 21ستمبر2023کومحکمہ تعلیم کو اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد کرنے کی اجازت دیاجائے