اسلام آباد کے بعد کو ئٹہ میں مو ٹر وے پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کردیا ہے سلطان علی خواجہ
- Advertisement -
انسپکٹر جنر ل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس سلطان علی خواجہ نے اسلام آباد کے بعد کو ئٹہ میں مو ٹر وے پولیس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی قائم کر دیا گیاڈرائیونگ لائسنس اتھارٹی کے قیام سے بلو چستان کے لو گوں کو روزگارکے موقع میسر ہو نگے بلو چستان میں حادثات کی سب سے بڑی وجہ شاہر اہوں پر سنگل ہونے وجہ سے رونما ہو رہے ہیں صو بے میں شاہراہوں کی توسیع کا معاملہ این ایچ سے اٹھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایل اے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہی اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر پولیس ویسٹ زون طاہر علاالدین ، سیکٹر کمانڈر قلات تھری محمد یاسر دوتانی ،سیکٹر کمانڈر اوتھل اجمل خان کھوسہ،سیکٹر کمانڈر گوادر محمد وقار،سیکٹر کمانڈر N50امداد اللہ شاہد بھی موجود تھے آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ڈی ایل اے منصوبے پر ایک ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے منصوبے کا آغاز 2020 میں ہوا اور دو ہزار تئیس میں مکمل کیا گیا شہر یوں کو سہو لیات فراہم کرنے کے لئے موٹر وے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے باقاعدہ کلاسز کا اجراءکرنے کے ساتھ ساتھ سی لائسنس کا اجراءبھی جلد کیا جائے گا اور لائسنس ہولڈرز کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس سے بلو چستان کے پسماندہ علا قوں کے لو گوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے خصو صا دبئی اور یورپ کے ممالک میں ڈرائیوز کی بہت ڈیمانڈ ہے اگر یہاں سے وہ ڈرائیور کے لائسنس مل جا تا ہے تو باہر ممالک میں ان کے لئے آسانی ہو گی لائسنس کے لئے غیر ملکی اسٹینڈرڈ متعارف کروایا جائے گا انہوں نے کہا کو ئٹہ اور بلو چستان میں نفری کی قلت کا سامنا ہے جس سے محکمہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے