وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ہدایت پر ماہرین نے قمری کیلنڈر تیارکرلیا ، پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ہدایت پر وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے سائنسی بنیادی قمری کیلنڈر تیارکرلیا، قمری کیلنڈرپانچ سال کے لئے تیار کیا گیا ، پانچ سال بعد دوبارہ جائزہ لیا جائے گا ،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری ماہ رمضان میں ہی قمری کیلنڈر جاری کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر بارے اسلامی نظریاتی کونسل  سے رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیلنڈر بارے آگاہ کردیا ، فواد چوہدری نے کیلنڈر جاری کرنے سے پہلے علماء سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،  فواد چوہدری کی جانب سے مشاورت کے لئے مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی کو دعوت دی جائے گیا 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close