سریاب لوہڑ کاریز: ہسپتال فعال نہ ہوسکا،نوجوانوں نے ہسپتال کا ایک حصہ کتب خانے میں تبدیل کردیا

0

- Advertisement -

کوئٹہ کے علاقے سریاب لوہڑ کاریز میں ایک دہائی قبل تعمیر ہونے والا اسپتال فعال نہ ہوپایا تو علاقے کے نوجوانوں نے اسپتال کا ایک حصہ کتب خانے میں تبدیل کردیا۔ لائبریری میں ادب، تاریخ اور سیاسیات سمیت مختلف شعبہ جات کی 8سو سے زائد کتابیں رکھی گئی ہیں۔ روزانہ بڑی تعداد میں نوجوان اور بچے یہاں آکر ان کتابوں کا مطالعہ کرتے ہیں۔طلبا کا کہنا ہے کہ سرکاری لائبریری تک رسائی نہ ہونے کے باعث یہ کتب خانہ ان کے لئے علمی درسگاہ بن چکا ہے لائبریری کے منتظم نوجوان کہتے ہیں کہ اسپتال فعال ہونے پر انہیں عمارت کا یہ حصہ خالی کرنا پڑے گا۔ حکومت لائبریری کے لئے متبادل جگہ فراہم کرے تاکہ ان کی کاوش جاری رہ سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.