بلوچستان:ٹریفک حادثات3افراد جاںبحق8زخمی، نواجوان نے خودکشی کرلی

0

- Advertisement -

سبی میں نوجوان نے خودکشی کرلی ،بولان ، دکی اور پشین میں ٹریفک حادثات 3افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق ہوگئے جاںبحق ہونے والوں میں حاجی غلام دستگیر ،حاجی عید محمد اور ان کادوست شامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے بتایاجارہاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔سبی کے علاقے سکنہ گوڈی محلہ میں خاور مسیح نے گھریلوناچاقی پر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ دکی کے علاقے رباط کے مقام پر پک اپ گاڑی الٹنے سے جہانزیب ،علیم بخش ،فیرو ،موسی جان،صنت اللہ اور روزی خان شامل ہیںزخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد 3 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے ۔پشین کے علاقے یارو کے قریب تیز رفتار گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.