کوئٹہ اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ اور قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورکر تے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت 2.9جبکہ گہرائی 19کلو میٹر زیر زمین تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مرکز کوئٹہ سے چالیس کلو میٹر جنوبی مغرب میں تھا ۔دوسری جانب بلوچستان کے علاقے قلات میں زلزلے کے جھٹکے،شدت2.3رکارڈکی گئی زلزلے کامرکزقلات سے60کلومیٹرمغرب میں تھا زلزلہ16کلومیٹرگہرائی میں آیا۔دونوں علاقوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.