چمن اور پشین میں ٹریفک حادثات ،8افراد جاں بحق 16افراد زخمی ،جھل مگسی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل

0

- Advertisement -

بلوچستان کے علاقہ چمن اور ضلع پشین میں ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق 16افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جھل مگسی میں سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ چمن شاہراہ بلوچ خان ہوٹل کے نزدیک ٹرک اور مسافر کار میں تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے واقعہ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ پر مال بردار ٹرک جو سامان سے لوڈ تھا چمن کی جانب محوسفر تھا کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابوہوگیاجواپنے ساتھ مسافر گاڑی جس میں مسافر سوار تھے جو کوئٹہ جارہے تھے کہ گھسٹتے ہوئے گہرے کھائی میں جاگرے مسافر کار ٹرک کے نیچے آنے کے باعث سوار ڈرائیوروں سمیت5افراد جاںبحق ہوگئے جاںبحق ہونے والوں میں 12سالہ عزیز اللہ ولد باچاخان سکنہ چمن ،35سالہ سلطان محمد ولد عبدالاحد سکنہ افغانستان ،35محمد خلجی ولد شر علی سکنہ کوئٹہ ،53سالہ محمد نسیم ولد علاﺅالدین سکنہ کوئٹہ اور نعمت اللہ ولد محمد اخلاص شامل ہیں ٹرک بھاری سامان سے لوڈ ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید رکاوٹ رہی جس کے باعث ٹرک کے نیچے دبے ہوئے افرا د اپنے جان سے ہاتھ دھوبیٹے ٹرک کو ہٹانے کیلئے پرائیوٹ مشینری سے کام لیاگیا جو ایک گھنٹے بعد ہی ٹرک کو ہٹانے میں کامیاب ہوسکی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں سول ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر عصمت نے خود پہنچ کر ایمرجنسی لگائی اور ڈاکٹروں کو فون کرکے حاضر کردیا جس کے باعث شدید زخمیوں کو طبی امداد دیاجاسکا جبکہ دو شدید زخمی افراد کو کوئٹہ ریفر کر دیاگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی شہریوں نے بڑی تعداد میں سول ہسپتال کا رخ کردیا اور زخمیوں اور ہلاک شدگان کی تفصیلات شعبہ حادثات سے معلوم کرنے لگیں۔ دریں اثناءچمن کوئٹہ شاہراہ پر درہ خوجک سے نیچے اترتے ہوئے کئی دفعہ ہیوی گاڑیاں حادثات کے شکارہوچکے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں سپیڈ کا تعین نہ ہونے کے باعث ہمیشہ حادثات ہوتے رہتے ہیں ہلاک شدگان محمدنسیم ساکن کوئٹہ ،نعمت اللہ ولد محمداخلاص سکنہ افغانستان ،محمدندیم بہاولنگر عاشق جبکہ محمدسلطان ،باچاخان ،محمداورایک اورشخص زخمی تھے ۔اسی طرح بلوچستان کے ضلع پشےن کے علاقے کلی پرنڑئی کے قریب مسافر بس اور فیلڈر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں ڈرائیورز سمیت 3افراد جاںبحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا ڈپٹی کمشنر میجر (ر)اورنگزیب بادینی نے قائم مقام ڈی پی او سید عظمت شاہ ،ایس ایچ او طاہر محمود اور انچارج سی آئی اے پولیس اسد مندوخیل کے ہمراہ سول ہسپتال پہنچ کر ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کو حادثے میں زخمی ہونیوالے افراد کو بہتر طبی فراہم کرنےکی ہدایت کی ۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت بس ڈرائیور عزیز اللہ ولد غلام ولی اور گاڑی ڈرائیور محمود احمد ولد مولوی محمد شاہ کے نام سے ہوئی ہیں۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں۔ادھراوستہ محمدکے تھا نہ حدود باریجہ جھل مگسی میں سیا ہ کاری کے الزا م میں ملزم مختیار احمد نے فا ئر نگ کر کے اپنی بھا بی مسماة(ن) کو قتل کر نے کے بعد مو قع سے فرا ر ہو گیا ،اطلا ع ملتے ہی لیو یزفورس مو قع پر پہنچ کر لا ش کو قبضہ میں لے کر پو سٹ مارٹم کے بعد ور ثا ءکے حوا لے کر دی اور ملزم کی تلا ش شروع کر دی ۔مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.