- Advertisement -

کوئٹہ ترجمان وزیر اعلی’ بلوچستان محترمہ بشری’ رند نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کا عمل شفاف بنانا ای سی پی کی ذمہ داری ہے اور ایف سی بلوچستان صرف سیکورٹی فراہم کرتی ہے انہوں نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا بشری’ رند کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی2018 کے الیکشن میں پہلے ہی اس حلقے سے ایک ایم این اے اور تین ایم پی اے کے ساتھ کامیاب ہو چکی ہے اور اگر اس حلقے سے دوبارہ بی اے پی کا امیدوار کامیاب ہوجائے تو اس میں کوئی حیرت کی بات نہیں ہے
کیسی کو خوفزدہ ہونی کی ضرورت نہیں بلوچستان عوامی پارٹی دوبارہ انشااللہ اس حلقے سے کامیاب ہوگی اور اکثر امیدوار کسی نہ کسی کے حق میں دستبردار ہوتے ہیں تو اگر کوئی بی اے پی کے امیدوار کے حق میں امیداوار دستبراد ہوگیا تو اس میں سیکورٹی اداروں پر الزام لگانا غیر آئینی عمل ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے