- Advertisement -
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے غیر حاضر اساتذہ اور افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن کے عہدے دار ایک سال سے مسلسل غیر حاضر ی کے باوجود تنخواہ وصول کرتے رہے محمد قاسم کو ملازمت سے برطرفی کے لئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا اساتذہ و افسران تنظیموں کے عہدے دار ڈیوٹی سے مبرا نہیں غیر حاضر اساتذہ اور افسران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔