زرغون ہاﺅسنگ اسکیم ایکسٹینشن کے الاٹیز سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے، رکن صوبائی اسمبلی مبین خان
- Advertisement -
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مبین خان نے کہا ہے کہ زرغون ہاﺅسنگ اسکیم ایکسٹینشن کے الاٹیز سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے کیو ڈی اے کے سابق افسران کی کرپشن کی سزا الاٹیز کو دینا افسوسناک ہے اس حوالے سے وزیر اعلی کو تمام صورتحال سے آگاہ کرونگا یہ باتیں انہوں نے زرغون ہاﺅسنگ اسکیم ایکسٹینشن کے الاٹیز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد نے انہیں بتایا کہ چند سال قبل انہو ںنے باقاعدہ قرعہ اندازی کے تحت پلاٹ حاصل کئے جبکہ سینکڑوں افراد نے متعدد الاٹیز کو لاکھوں روپے نفع دیکر پلاٹ خریدے اور ان پلاٹو ںکی خریداری سے متعلق باقاعدہ اخبارات میں تشہیر کی گئی جس پر کوئی اعتراض بھی سامنے نہیں آیا لیکن اب یکدم کیو ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے پلاٹوں کی اقساط جمع کرانے پر پابندی عائد کردی حالانکہ پلاٹوں کی اقساط بھی ختم ہونے کے قریب ہیں پلاٹوں کی تقسیم میں مبینہ بے قاعدگیوں سے متعلق الاٹیز کو کوئی نوٹس جاری کیا گیا نہ ہی اس حوالے سے کوئی اشتہار شائع کیا گیا انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ ان پلاٹوں کو کینسل کر کے بندر بانٹ کی جا سکتی ہے جس پر ایم پی اے مبین خان نے کہا کہ وہ الاٹیز سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے تمام معاملات وزیر اعلی کی واپسی پران کے سامنے رکھیں گے اور مسئلے کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے جبکہ اس حوالے سے نیب اور عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ الاٹیز مطمئن رہیں ۔کیو ڈی اے کے بعض افسران نے کرپشن کی اور ان کے خلاف انسداد بد عنوانی کے ادارے کارروائی کر رہے ہیں لیکن ان افسران کی کرپشن کی سزا الاٹیز کو دینا نا انصافی ہوگی انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی فلور پر بھی مسئلے کو اجاگر کریں گے۔