


- Advertisement -

حلقے پی بی47 کیچ تھری میں ضمنی انتخاب 6دسمبرکو ہو گی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے کیچ کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا ہے صوبائی الیکشن کمشنر نیازاحمد بلوچ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 47کیچ میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہو گئے حلقے میں مجموعی طورپرووٹرز کی تعداد 56ہزار772ہے،انتخاب کیلئے60پولنگ اسٹیشن میں 162پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جب کہ حلقے میں تمام پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ کہ ضمنی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپر کی چھپائی مکمل ہونے کے بعد مٹیریل ضلع میں پہنچا دیا گیا ہے اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر بھی پہنچا دیا گیا واضع رہے کہ 25جولائی کے عام انتخابات میں اس نشست پربلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالرﺅف رند کامیاب ہوئے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت پر ان کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔حلقہ پی بی 47 میں چھ دسمبرکو ہونے والے ضمنی انتخابات میں کل بارہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رشید رند،بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل )کے میجر جمیل دشتی اور نیشنل پارٹی کے فدا دشتی میں سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔