ووٹرز ڈے کی تیاریاں مکمل، مرکزی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی، گورنر بلوچستان مہمان خصوصی ہونگے۔نیاز بلوچ۔

0

- Advertisement -


دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان
شعبہ تعلقات عامہ
ووٹرز ڈے کی تیاریاں مکمل، مرکزی تقریب گورنر ہاوس میں ہوگی، گورنر بلوچستان مہمان خصوصی ہونگے۔نیاز بلوچ۔
پورے ملک کیطرح بلوچستان میں بھی سات دسمبر 2018 کو قومی رائے دہندگان کا دن مکمل جوش و جزبے کے ساتھ منایا جائیگا۔
اس حوالے سے مرکزی تقریب گورنر ہاوس بلوچستان کوئٹہ میں منائی جائیگی۔
جس میں مہمان خصوصی گورنر بلوچستان جناب امان اللہ یاسین زئی ہونگے۔
7 دسمبر کو صوبے کے تمام اضلاع میں بھی ووٹرز ڈے کے حوالے سے مختلف تقریبات ہونگی جن میں اگاہی واک، سیمنار، اسپیچز اور اگاہی ڈسک اور کئی دوسرے اقدامات کیئے جائیں گے تاکہ عوام میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔
صوبے کے تمام ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ضلعی ایجوکیشن افسران کے زریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 7 دسمبر کو صبح تمام اسکولوں کی اسمبلیوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کیا جائیگا۔
جو قومیں ووٹ کی اہمیت کو سمجیں گی صرف وہی قومیں کامیابی حاصل کر سکیں گی۔
اس لیئے الیکشن کمیشن ووٹر ڈے کو عوام میں شعور اور اگاہی کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔
معاشرے کے تمام زمہ دار تبقوں بشمول سیول سوسائٹی ارگنائیزیشنز اور خاص طور پر میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ عوام میں ووٹ کے متعلق اگاہی اور شعور جاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنا قومی فریضا سرانجام دیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ.

Leave A Reply

Your email address will not be published.