غیر قانونی اسلحہ لائسنس کی اجراءکے معاملے کی تحقیقات شرع کر دی ہے،صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ لائسنس کی اجراءکے معاملے کی تحقیقات شرع کر دی ہے ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کا رروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ نے اسلحہ لائسنس کی اجراءپر دس روز پابندی عائد کی تھی جس کا مقصد غیر قانونی اور غیر ضروری اسلحہ لائسنس کے اجراءکی روک تھام کرنا تھا اس ھوالے سے صوبائی وزیر داخلہ کی سر براہی میں تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ہے محکمہ داخلہ ذرائع اور تمام جاری کر دہ لائسنس کے مکمل قواعد بھی طلب کر لئے ہیں ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس کے اجراءسے متعلق ہر پہلو کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائیگا اور اس میں ملوث افسران کے خلاف کا رروائی بھی عمل میں لائی جائے گی صوبے کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے غیر قانونی طور پر اسلحہ لائسنس جاری کئے جا رہے تھے جس کی تدارک انتہائی ضروری تھی صوبائی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے تحقیقات کے بعد اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کر دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.