- Advertisement -

صوبائی وزیر بلدیات وہائیر ایجو کیشن میر ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے 100 دن میں عوام کے لئے بہت کچھ کیا ہے آئندہ چند دنوں میں حکومت کی100 دن کی کارکردگی میڈیاپر لائیں گے اپوزیشن لیڈر نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں نہ بن سکی اپوزیشن ایوان میں اپوزیشن لیڈر نامزد کریں تو تمام تر کمیٹیاں بنائیں گے بلوچستان میں اٹھارویں ترمیم کے بعد کئی محکمے صوبے میں ضم ہو گئی قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جائے گی کیونکہ ہمارے روایات ہے کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ہمیشہ اپوزیشن کیساتھ ہو تی ہے اس مرتبہ بھی ہم پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی اپوزیشن کو دیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی ہمارے لئے مسئلہ نہیں چار ماہ سے اپوزیشن لیڈر نہ ہونے کی وجہ سے قائمہ کمیٹیاں التواءکا شکار ہے اگر اپوزیشن متحد ہو جائے اور اپوزیشن لیڈر کو نامزد کریں تو حکومت اپوزیشن کیساتھ مل کر قائمہ کمیٹیاں بنائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق سے کئی محکمے صوبائی سطح پر بلوچستان میں ضم ہو گئی کمیٹیاں نہ ہونے کی وجہ سے قانون سازی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے ہمیں مشکلات درپیش ہیں موجودہ حکومت نے سو دن میں بہت کچھ کیا وقتاً فوقتاً عوام کیساتھ لائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں ۔