تعلیم ،صحت ،امن وامان اولیں ترجیحات میں شامل ہیں،صوبائی مشیر ملک نعیم خان بازئی

0

- Advertisement -

صوبائی مشےراےکسائزاوراےنڈٹےکسیشن ملک نعےم خان بازئی نے کہا ہے کہ تعلےم ،صحت ،امن وامان ،باعزت روزگار،پےنے کا صاف پانی اورانفراسٹرکچرز اولےن ترجےحات مےں شامل ہےں،عوام نے جومےنڈےٹ دےا ہےں ،ان پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کرونگا،عوام کا خادم ہوں اورخادم بن کران کی خدمت کے لئے مےرے دروازے دن رات کھلے ہوئے ہےں،ان خےالات کااظہارانھوں نے حلقہ انتخاب کچلا ک بازارمےں مختلف مکاتب فکرکے افراد،تاجربرادری ،عوام سے فردافرداملتے ہوئے کہی ،ان ہمراہ پی اےس مشتاق حسےن ،ملک منےراحمدبازئی ،کاکارحمت اللہ،اخلاق احمدبازئی ،منظوراحمدبازئی ،فےض اللہ کاکڑ ،مےروائس احمدکاکڑ،الفت خان اوردےگربھی تھے ،اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ماضی کی طرح عوام کی بلارنگ وزبان خدمات جاری رکھونگا،علاقے کی ترقی اورعوام کی معےارزندگی بلندکرنا مےری ہداف ہےں اوراس پر پورااترنے کی بھرپورکوشش کررہاہوں ،انھوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے پابندی ہٹانے کے بعد ان خالی آسامےوں پر مےرٹ کے مطابق تعلےم ےافتہ ،ہنرمند اورباصلاحت نوجوانوں کو باعزت روزگارفراہم کرےنگے ،انھوں نے کہا کہ انتخابات سے پہلے جس طرح عوام کے درمےان تھا ،کامےابی کے بعداب ان کے مسائل اورمشکلات کی معلومات اورحل کے لئے ہر شخص کے پاس خودجارہاہوں ،کےونکہ مےں عوام سے ہوں اورعوام مجھ سے ہےں،عوام سے جو وعدے کئے تھے انھےں انشاءاللہ عملی جامہ پہنانے کے اقدامات اٹھارہاہوں ،انھوں نے کہا کہ تعلےم ،صحت ،امن وامان ،باعزت روزگار،پےنے کا صاف پانی اورانفراسٹرکچرز اولےن ترجےحات مےں شامل ہےں،اس موقع پر عوام نے انھےں اپنے اپنے مسائل اورمشکلات سے آگاہ کےا ،درےں اثناءانھوںنے کلی خان احمدجان مےں ظہوراحمدکاکڑ ،کلی برات مےں حاجی برات خان بڑےچ اورکلی تاج محمدخان مےں نوجوان طالب علم سراج الدےن سرگڑھ کی گھرجاکرا ن کے لواحقےن سے تعزےت اور فاتحہ خوانی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.