- Advertisement -
اوستہ محمدمیں رائس مل مالکان کی جانب سے مزدورں کے ہمراہ جناح روڈ پر قائم ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہی ،کیسکو کے مبینہ ناروا سلوک اور رائس مل کو بجلی کی عدم فراہمی، طویل لوڈ شیڈنگ اور بار بار کی ٹرپنگ کے سبب رائس ملوں کا پہیہ جام ہونے سے مل مالکان کو بہت بڑے خسارے کا سامنا اس موقع پر حاجی محمد اسلم سومرو و دیگر نے مقامی صحافیوں سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا کہ کیسکو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہ صرف ہمارےمل تباہ ہورہے ہیں بلکہ شہر میں تمام کار بارو تباہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد میں 150کے لگ بھگ مل ہیں اور ہر مل میں سو کے قریب مزدور کام کر رہے ہیں بجلی نہ ہو نے کی وجہ سے نہ صرف ہم متاثر ہو تے ہیں بلکہ یہ غر یب مزدور بھی بے روزگار ہو جاتے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب تک بجلی کی دورنیہ نہیں بڑھایا جائے گا تب تک یہ دھر نا جاری رہے گا ۔