انسانی جانو ں سے کھیلنے والے ڈاکٹرز کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں،صوبائی وزیر حاجی نور محمد دُمڑ

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور واسا حاجی نور محمد دُمڑکہا ہے کہ انسانی جانو ں سے کھیلنے والے ڈاکٹرز کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ہے میں عوام کا خادم ہوں، عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا، کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاہونگا۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کے آفس میں ضلع کے تمام ضلعی آفسران کے ساتھ منعقدہ کا اجلاس کے موقع پع اظہار خیال کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی ،ڈی پی او اسرار احمد عمرانی،ڈی ایچ او مقبول احمد ،اسسٹنٹ کمشنر یحی کاکڑ ،ڈاکٹر نور باقی ،ڈاکٹر نوید احمد،تحصیل دار محمد سلیم کاکڑ،ایس ایچ او عزیز احمد اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر نور محمد دُمڑ نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نور محمد دُمر نے کہا کہ سنجاوی میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے ڈاکٹرز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ان ہی اتائی ڈاکٹروںکی وجہ سے کئی انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔سنجاوی کے سادہ لوح عوام چیک آپ کیلئے جو مریض لاتے ہیں انکو اتائی ڈاکٹرز زاہد المیعاد اورغیرمعیاری ادویات دے دیتے ہیں جوکہ ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہا کہ بغیر لائیسنس کے میڈیکل چلانے اور پریکٹس کرنے والے اتائی ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔میرے حلقہ انتخاب میں کو ئی بھی اتائی ڈاکٹرز برداشت کرونگا اور نہ ہی ناہل آفسر کی کوئی گنجائش ہے جو آفسر ایمانداری سے ڈیوڈی کریگا وہی میرے لئے محترم ہے انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ضلعی آفسران اپنے محکموں کے غیر حاضر ملازموں کیخلاف ایکشن لیں۔انہوں نے محکمہ بی اینڈ آر کے آفسران کو ہدایت کی کہ بی اینڈ آر کی تمام کواٹروں پر قبضہ ختم کرکے فوری طور پر خالی کروایاجائے اور ڈی ایچ او اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایت کی کہ سنجاوی میں اتائی ڈاکٹروں اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی ڈاکٹروں کیخلاف ایکشن لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.