زمینداروں کو زراعت کے شعبے کے حوالے سے تمام بنیادی ضروریات پورے کرینگے،صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی
- Advertisement -
صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کو جدید خطوط استوار کرینگے اور صوبے کے زمینداروں کو زراعت کے شعبے کے حوالے سے تمام بنیادی ضروریات پورے کرینگے کیونکہ بلوچستان کی معیشت کا80 فیصد انحصار زراعت پر ہے اور محکمہ زراعت کے انجینئر شعبے کو بھی بہتر بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ زراعت انجینئر شعبے سے متعلق بریفنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جمال کھیتران ڈائریکٹر سعید ترین، ڈاکٹر عبدالبشیر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انجینئر شعبے سے متعلق صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور مختلف جگہوں کا معائنہ کیا گیا صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان کے اکثر علاقے خشک سالی کے لپیٹ میں ہے اور زراعت تباہی کے دہانے پر ہے موجودہ حکومت زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں گے اور محکمہ کو جدید خطوط سے استوار کرینگے تاکہ زمیندار طبقہ ان سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے چھ ڈویژن کے ہر زون کا دورہ کرینگے اور محکمہ سے ہر ماہ پروگریس رپورٹ مانگیں گے کیونکہ بلوچستان کا تمام تر انحصار زراعت شعبے سے وابستہ ہے اور ازسر نو تشکیل دی جائے گی اور محکمہ کو زمینداروں کے مفاد میں لائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو بھی اس متعلق آگاہ کرینگے ۔