ایس ایس پی نصیرآباد کا شہر میں قائم جواءکے اڈے پر چھاپہ 14 قمار باز گرفتار دواءپر لگی 2 لاکھ سے زائد رقم برآمد
- Advertisement -
ایس ایس پی نصیرآباد کا شہر میں قائم جواءکے اڈے پر کامیاب چھاپہ 14 قمار باز گرفتار دواءپر لگی 2 لاکھ سے زائد رقم، تاش کے پتے اور موبائل فونز برآمد کرلئے سٹی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ طور پر ڈیرہ مراد جمالی شہر میں قائم ایک جواءکے اڈے پر کامیاب چھاپہ لگا کر 14 قمار باز گرفتار کرلیے داوءپر لگی رقم 2 لاکھ 29 ہزار 9 سو 40 روپئے 13 ڈبے تاش کے پتے اور 17 موبائل فونز برآمد کرکے سٹی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کردئیے چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والوں میں امام بخش، غلام سرور مصری خان، عاشق علی، محمد اسحاق، اور محمد ایوب، سمیت 14 قمار باز شامل ہیں ایس ایس پی نصیرآباد عرفان بشیر نے سٹی پولیس تھانہ میں اپنی اور میڈیا کی نگرانی میں داوءپر برآمد کی گئی رقم کی گنتی خود کراوئی اس موقع پر ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی سمیت ضلع بھر میں کسی کو بھی جواءاور منشیات کے اڈے کھولنے کی اجازت نہیں انہوں نے کہا کہ نصیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر ان کے سہولت کاروں سمیت اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جارہا ہے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔