آصف علی زرداری کے ویژن ہی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، علی مدد جتک

0

- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ایک کھلاڑی کبھی بھی ملک نہیں چلا سکتے ملک چلانے کے لئے سیاستدانوں کی ضرورت ہے جنہوں نے جمہوریت اور ملک کی بقاءکے لئے قربانیاں دی ہے 2019 کے آخر میں عام انتخابات ہو سکتے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت عوام کی بنیادی ضروریات پورے نہیں کر سکتے آصف علی زرداری کے ویژن ہی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلے والوں کی پوری کوشش ہے کہ سسٹم توڑ دیں، ہم جمہوریت کو مضبوط کریں گے تاکہ کسی اور کو موقع نہ ملے، ڈکٹیٹر شپ سے بدترین جمہوریت بہتر ہے اور اسی سوچ کے تحت پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں تاکہ کوئی یہ نہ کہے کہ ملک نہیں چلتا، چلو اب گھر جا، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی کچھ شقوں کا بہانا بنا کر وہ 1973کا آئین منسوخ کرنا چاہتے ہیں، شقوں کا بہانہ بناکر دوبارہ ون یونٹ کی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں، ہم نے ون یونٹ کے خلاف بھی جدوجہد کی تھی، ہم دوبارہ ون یونٹ کی سیاست نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ملک اور حکومت کو چلانے کے لئے پیپلز پارٹی کی قیادت ہونی چا ہئے کیونکہ پیپلز پارٹی کے قیادت نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.