حکومت چلانا اناڑی کھلاڑی کا کام نہیں ، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 100 دن میں کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئی حکومت چلانا اناڑی کھلاڑی کا کام نہیں حکومت چلانے کے لئے وژن اور مثبت سوچ چا ہئے مڈ ٹرم انتخابات سے حکومت سے رائے فرار کا راستہ اختیار کرنے کے لئے مصروف ہیں اگر اپوزیشن میں اختلافات نہ ہو تے تو حکومت سو دن پورا کرنا تو دور کی بات بلکہ حکومت بھی نہیں بنا سکتی تھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی سو دن کی ناکامی کے باعث آج مڈٹرم الیکشن کی بات کر رہے ہیں اپوزیشن اگر مصلحتوں کا شکار نہ ہو تی تو دھاندلی زدہ حکومت سو دن کبھی بھی پورے نہیں کر سکتے وزیراعظم نے انتخابات سے قبل عوام کیساتھ جو وعدے کئے تھے نہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے کسی بات پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا انتخابات سے قبل انہوں نے عوام کے ساتھ وعدے کر تے ہوئے جو سود ن کا پلان پیش کیا تھا جس میں انہوں نے ملک کے غریب بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ،بے گھر افراد کے لئے نئے گھر تعمیر کرنا اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لئے میگا پروجیکٹس اور بہترین پلاننگ کی جو دعوے کئے تھے وہ اس کو پورا کرنے میں انتہائی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں انتخابات کے بعد منتخب وزیراعظم نے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کی بجائے وزیراعظم ہاﺅس کی بھنسیں بھیجنے سے آغاز کر تے ہوئے مرغی کے انڈوں پر ان کا اختتام کیا جس سے دنیا بھر میں ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا اور پورے دنیا میں جگ ہنسانی ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ وعدے کر کے انہیں پورا کرنے کی بجائے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بہترین لیڈر کی نشاند ہی یہی ہو تی ہے کہ وہ وعوام سے کئے گئے وعدوں سے یوٹرن لیں انہوںنے کہا ہے کہ آج وزیراعظم مڈٹرم الیکشن کی بات اس وجہ سے کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ان کی ہی ٹیم سپورٹ نہیں کر رہی وہ کئے گئے وعدوں سے اپنے آپ کو چھڑوانے کے لئے مڈٹرم الیکشن کی بات کر رہے ہیں بد قسمتی سے اس بار ملک میں اپوزیشن مصلحتوں کا شکار ہو چکا ہے اگر اپوزیشن میں اختلافات نہ ہو تے تو حکومت سو دن پورا کرنا تو دور کی بات بلکہ حکومت بھی نہیں بنا سکتی تھی انہوں نے کہا ہے کہ ایک ملک کے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس بیرون ملک ڈیم بنانے کے لئے چندہ اکٹھا کرنے گئے ہیں چندوں سے ڈیم نہیں بنتے میری حساب سے آج تک جتنے چندے جمع کئے ان کی ٹوٹل رقم 7 ارب ہو گی جبکہ گزشتہ حکومت نے دیامر بھا شا ڈیم پر 100 ارب روپے سے زائد خرچ چکے ہیں اور اب بھی آنیوالے بجٹ میں اس کیلئے آن گوئنگ اسکیمات میں اربوں روپے رکھے گئے تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.