حکومت عمران خان نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ چلا رہے ہیں، سینیٹر عثمان کاکڑ

0

- Advertisement -

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران ملک چلانے کے اہل نہیں ہے مڈٹرم انتخابات سے قبل انتخابات ہو سکتے ہیں حکومت عمران خان نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ چلا رہے ہیں اتحادی بھی پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہے پشتونخواملی عوامی پارٹی نے پہلے ہی خدشات ظاہر کیا تھا کہ عام انتخابات میں عوام کی رائے کو ترجیح نہیں دی گئی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے با ت چیت کر تے ہوئے کیا عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ جس طرح موجودہ حکومت کی طرز حکمرانی ہے ایسا لگ رہا ہے یہ حکمران نہیں کسی گاﺅں والے کا کردار ادا کی جا رہی ہے موجودہ حکومت عوام کو اپنی کارکردگی سے مطمئن نہ کر سکے اور نہ ہی عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کئے مجبوری کے تحت مڈٹرم انتخابات کا عندیہ دے چکا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ مڈ ٹرم انتخابات سے بھی قبل انتخابات ہو سکتے ہیں کیونکہ موجودہ حکمران حکومت چلانے کے اہل نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکمران حکومت نہیں چلا رہے بلکہ اسٹیبلشمنٹ ہی سب کچھ کر رہے ہیں ملک کے داخلہ وخارجہ پالیسی بھی ان کے کنٹرول میں ہے موجودہ حکمرانوں کو برائے نام اقتدار پر بٹھایا گیا ہے وزیراعظم کی کارکردگی سے اتحادی اور ان کے جماعت کے لوگ بھی خوش نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ بیزاری اظہار کر رہے ہیں کیونکہ عام انتخابات میں جس طرح لوگوں کو سلیکٹ کیا گیا ان کا انجام تو یہی جب تک ملک میں عوام کی ووٹ کی رائے کا احترام نہیں کیا جا تا اس وقت تک حالات بہتر نہیں ہو سکتے موجودہ حکومت نے سو دن میں کارکردگی نہیں دکھائی گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہو تے معیشت کی تباہی وبربادی کا ذمہ دار موجودہ حکمران ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.