نواب اسلم رئیسانی کا مستونگ و گردنواح میں گیس پریشر میں کمی پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ سے ملاقات

1

- Advertisement -

چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم انور بلوچ سے ملاقات کی ملاقات میں مستونگ وگرد نواح میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ اور مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے پر زور دیا گزشتہ روز نواب اسلم رئیسانی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے جی ایم انور بلوچ کو مستونگ کے گرد نواح اور کانک میں گیس پریشر میں کمی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا ہے کہ مستونگ میں سردیوں کے آمد کیساتھ بیشتر علاقوں میں گیس کی پریشر انتہائی کم ہو چکی ہے اور اکثر علاقوں میں گیس محض صرف چند گھنٹے فراہم کی جاتی کانگ اور مستونگ کے عوام اس سخت سردی میں سخت مشکلات کا شکار ہے دوسری جانب آگ جلانے کے لئے ایندھن کے دوسرے ذرائع بھی ختم ہو چکے ہیں انہوں نے جی ایم پر زور دیا کہ مستونگ کے عوام کو گیس پریشر کی کمی سمیت ان کو گیس سے متعلق درپیش دیگر مشکلات کا فوری طور پر ازالہ کر تے ہوئے مستونگ میں گیس کی سپلائی وپریشر کی کمی کو دور کر کے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں اس موقع پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ نے یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ میں گیس پریشر میں کمی سمیت دیگر مسائل کوحل کرنے کی کوشش کرینگے اور بہت جلد مستونگ کے لئے جلد ایک سروے ٹیم بھیج دینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.