وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کا ماسکو میں بلوچ قوم پرست رہنماءو چیئرمین اووسیز پاکستانی بلوچ یونٹی ڈاکٹر جمعہ خان مری سے ملاقات
- Advertisement -
وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ماسکو میں ممتاز بلوچ قوم پرست رہنماءو چیئرمین اووسیز پاکستانی بلوچ یونٹی ڈاکٹر جمعہ خان مری سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ وسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں بلوچستان کے مستقبل اور ترقی وخوشحالی کیلئے بات چیت ہوئی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے گزشتہ روز ما سکو میں ممتاز بلوچ قوم پرست رہنماءڈاکٹر جمعہ خان مری سے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت بلوچستان کی سیاسی وموجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی دنون رہنماﺅں نے بلوچستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم بات چیت کی ۔