لاپتہ افرادکی بازیابی کےلئے وزیراعظم پاکستان کیساتھ آرمی چیف سے ملنے کے لئے تیار ہوں ،سردار اختر جان مینگل
- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ لاپتہ افرادکی بازیابی کےلئے وزیراعظم پاکستان کیساتھ آرمی چیف سے ملنے کے لئے تیار ہوں وزیراعظم کے اجلاس کے حوالے سے شارٹ نوٹس ملا بلوچستان میں ضمنی انتخاب کی مہم کی وجہ سے نہیں جا سکا ملونگا ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے سیاست سے بالاتر ہو کر سوچا جائے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے بیان میں وزیراعظم کے بیان پراظہار خیال کر تے ہوئے کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سب سے پہلے میں یہ بات بتانا چا ہتا ہوں کہ مجھے وزیراعظم کے اجلاس کے حوالے سے صرف ایک روز قبل بتایا گیا اس وقت میں ضمنی انتخاب مہم کے سلسلے میں بلوچستان میں موجود تھا جس کے باعث وزیراعظم سے ملاقات نہ ہو سکی میں ہر اس پلیٹ فارم پر جانے کے لئے تیار ہوں جو لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریں لاپتہ افراد کا مسئلہ بہت بڑا اور اہم مسئلہ ہے اور اس مسئلے پر ہم ہر کسی کیساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان سے ملونگا ہم ایک ہی ملک میں رہتے ہیں مسنگ پرسنز کا مسئلہ بہت اہم ہے سیاست سے بالاتر ہو کر سو چا جائے اور میر اپنا بھائی بھی کئی سالوں سے لاپتہ ہے میرے خیال میں دوسری ملاقات منعقد کی جائے تاکہ اس میں ہم مل بیٹھ کر مسئلے کو حل کریں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیان دیا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات ہوئی اور مثبت جواب ملا ہے اور اختر مینگل سے اس بارے رابطہ ہوا تا ہم انہوں نے مثبت جواب نہیں دیا تا ہم اختر مینگل نے اپنے بیان میں ان کو اپنے مصروفیات سے آگاہ کیا ۔