طویل لوڈشیڈنگ کے باعث اوستہ محمد میں 125رائس ملوں کو تالے لگئے

0

- Advertisement -

مقامی رائس انڈسٹری کو تالے پڑ گئے 125رائس ملوں میں کام بند مل مالکان نے ہزاروں مل مزدورں کے ہمراہ جناح روڈ پر احتجاجی کمیپ قائم کر دیا ،کیسکو کے مبینہ ناروا سلوک اور رائس انڈسٹری کو بجلی کی عدم فراہمی، طویل لوڈ شیڈنگ اور بار بار کی ٹرپنگ کے سبب رائس انڈسٹری کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے رائس ملوں کا پہیہ جام ہونے سے مل مالکان کو بہت بڑے خسارے کا سامنا ہے صدر رائس مل ایسو سی ایشن حاجی اسلم سومرو جنرل سیکریٹری عابدس حسین بھنگر اور حاکم علی جمالی نے احتجاجی کیمپ میں میڈیا سے باے چیت کے دوران بتایا کہ کیسکو نے رائس انڈسٹری کو بجلی کے مصنوعی بحران میں مبتلا کر دیا ہے رائس ملوں کی پیداواری صلاحیت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ہر دو گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے چاول کی ہسکنگ کا عمل متاثر ہو رہا ہے مل مالکان نے اس بارے میں کیسکو کے اعلیٰ حکام سے شکایات کی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہے انہوں نے کہا کہ سیزن کے دوران مقامی رایس ملوں میں لاکھوں ٹن چاول صاف کیا جا تا ہے ایکسپورٹ کوالٹی چاول کے سودے بر وقت مکمل نہیں ہو پاتے جس کے نتیجے میں نہ صرف مقامی رائس انڈسٹری کو بڑے خسارے کا سامنا ہے بلکہ زرعی معیشت بھی داو¿ پر لگی ہوئی ہے ملوں میں یو میہ سیکڑوں مال بردار ٹرکوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے زریعے ہزاروں من دھان لایا جاتا ہے جس کی ادائیگی اس صورت میں ممکن ہے جب چاول کے درآمدی سودے مکمل ہو ں گے لیکن بد قسمتی بجلی کے بحران نے رائس انڈسٹری کو اپاہچ بنا دیا ہے جبکہ رائس ملوں سے کیسکو کو ماہانہ پابندی سے تین سے چار کروڑ روپے کا ریونیو حا صل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کیسکو کے اعلیٰ حکام نے بار ہا مطالبات کے با وجود نوٹس نہیں لیا بقول ان کے جب مقامی گرڈ اسٹیشن 66کے وی کا تھا تب رائس ملوں کو 20گھنٹے متواتر بجلی ملتی تھی لیکن اب جبکہ گرڈ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد استعداد 132کے وی ہو چکی ہے لیکن بجلی کی فراہمی درد سر بن گئی ہے یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ کیسکو حکام رائس ابڈسٹری کو کس جرم کی سز ا دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بات نہ صرف کیسکو کے اعلیٰ حکام تک پہنچائی بلکہ وزیر اعظم سیکٹر یٹ اور وفاقی وزیر پاور اینڈ انرجی تک پہنچائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی بالآ خر ہمیں ملوں کو تالے ڈال کر احتجاج پر مجبور کیا گیا ہڑتالی مل مالکان سے زمیندار ایسو سی ایشن ، بزگر کمیٹی، کاشتکار تنظیموں کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموںنے بھی اظہار یکجہتی کیا صدر رائس مل اایسو سی ایشن کے مطابق انکا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.