زیر زمین پانی کی سطح ریچارج کرنے کے لیے ڈیم بھی بنائے جائیں گے،صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے. انہوں نے کہا کہ زیر زمین پانی کی سطح ریچارج کرنے کے لیے ڈیم بھی بنائے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ دالبندین میں بس اڈہ بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ضلع چاغی کے تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام کیئے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے دالبندین میں اپنے رہائش گاہ پر ملنے والے مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ دالبندین میں پانی کی قلت کا مسئلہ عارضی طور پر حل کیا گیا ہے جبکہ فیصل کالونی ظہور کالونی اور داد آباد و گرد و نواح میں ابھی تک یہ مسئلہ درپیش ہے جس پر جلد کام ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ پوژوئی واٹر سپلائی پراجیکٹ پر جلد ہی کام شروع ہوگا جس کی تکمیل کے بعد دالبندین میں پانی کی قلت کا مسئلہ مستقل طور حل ہوگا. انہوں نے کہا کہ تفتان، نوکنڈی، یک مچھ اور تحصیل چاغی میں بھی پینے کے پانی کی قلت کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ چاغی میں زیر زمین پانی کی سطح ریچارج کرنے کی غرض سے مختلف موزوں مقامات پر ڈیم بھی بنائے جائیں گے تاکہ پانی کے ذخائر کو ختم ہونے سے بچایا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ دالبندین میں بس اڈہ بھی قائم کیا جائے گا جس کے لیے زمین بھی دستیاب ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے تمام یونین کونسلز میں بتدریج ترقیاتی کام کیئے جائیں گے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.