پرائیویٹ ہسپتالوں کے انتظامیہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے رول کے مطابق نرسز کو تنخوائیں ادا کریں ، نصرت پروین
- Advertisement -
ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن نصرت پروین نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی نرسز کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے بلا تفریق نسل، زبان اور قومیت نرسز کی خدمت کرینگے اور بہت جلد نرسز میں موجودہ مایوسی کو ختم کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر نرسز کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے تاکہ نرسز میں موجود بے چینی کو ختم کیا جا سکے بلوچستان میں نرسنگ انسٹیٹیوٹس کی تعداد بھی بڑھائی جائے تاکہ جلد ازجلد نرسز کی کمی کو پوراکیا جا سکے اس کے علاوہ بلوچستان کے نرسنگ سٹوڈنٹس کے وظیفوں کا اگر دوسرے صوبوں کے نرسنگ سٹوڈنٹس سے معاوضہ نہ کیا جائے تو ایک واضح فرق نظر آتا ہے لہٰذا اس فرق کو ختم کر کے بلوچستان کے نرسنگ سٹوڈنٹس کو وظیفہ بڑھایا جائے اس کے علاوہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کر تے ہیںکہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے انتظامیہ کے رویہ کا بھی نوٹس لیں جو اس وقت سپریم کورٹ آف پاکستان کے رول کے مطابق نرسز کو تنخوائیں ادا نہیں کر تی بلکہ میڈیکل ٹیکنیشنز اور ڈسپنسر ز کے مطابق تنخوائیں ادا کر تی ہے لہٰذا اس ظلم کو ختم کیا جائے۔