حکمران تماشے چھوڑ دیںاور قومی معاملات پر توجہ دیں،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

0

- Advertisement -

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے حکمران تماشے چھوڑ دیں اور قومی معاملات و غیریقینی صورتحال پر فوری توجہ دیں، دیواریں گرانے کے بجائے اس وقت معاشی استحکام، صنعتی ترقی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہے یہ بات انھوں نے مسلم لیگ ن سبی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ معاشی واقتصادی مسائل ، ہر روز بڑھتی مہنگائی، دیسی انڈوں اور مرغیوں کی فروخت ،گورنر ہاوس کی دیواریں توڑ کر ختم نہیں ہوسکتی، عمران نیازی حکومت کے سو دن میں مہنگائی کے سونامی نے غریب،کمزور، تنخواہ دار اور کاروباری لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے،کٹوں ، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاوس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران نیازی صاحب میں اہلیت صرف پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور اب گورنر ہاوس کی دیواریں توڑنے ہی کی ہے گورنر ہاوس کی دیواریں توڑ کر لوہے کے جنگلے لگانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے کروڑوں روپے کی دیوار توڑ کر دوبارہ کروڑوں روپے کا لوہا لگایا جا رہا ہے، کیا کوئی ادارہ نوٹس لے گا کا باعث بن رہے ہیں افراط زر کی شرح میں جس تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام اذیت میں ہیں نیازی صاحب بھینسیں بیچنے، کٹے ، دیسی مرغی ،انڈوں سے معیشت چلا نے اوردیواریں گرانے کے تماشوں کے پیچھے آپ اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.