آنے والے دنوں میں حلقے کی تقدےر بدل دےں گے، صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ

0

- Advertisement -

حلقہ انتخاب میں تعمےر وترقی کے لےے ہرممکن اقدامات کرےں گے ،آنے والے دنوں میں حلقے کی تقدےر بدل دےں گے ان خےالات کا اظہارت صوبائی وزےر پی اےچ ای ،واسا حاجی نورمحمد دمڑ نے کواس زےارت میں استقبالےہ اورگورنمنٹ ورچوم زےارت کرکٹ گراونڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کےا،اس موقع پر بے اے پی تحصےل زےارت کے صدر حبےب اللہ پانےزئی، گورنمنٹ ہائی اسکول کے ہےڈ ماسٹر امان اللہ سارنگزئی،محمداسماعےل کاکڑ،عثمان غنی دوتانی قبائلی عمائدےن اور بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔صوبائی وزےر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان معےاری تعلےم کے ساتھ کھےلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اورقوم کا نام روشن کرےں ،نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کرےں گے ،نوجوانوں کو کھےلوں کے مواقع فراہم کرےں گے ۔انہوں نے کہا کہ کھےل انسان کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں،جہاں کھےل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال وےران ہوتے ہیں ،کھےلوں کے مےدان آباد رکھنا موجودہ حکومت کی ترجےحات میں شامل ہے۔پروگرام کے آخر میں صوبائی وزےر حاجی نورمحمد دمڑ نے گورنمنٹ ہائی اسکول ورچوم کے لےے واٹرسپلائی دےنے،ٹورنامنٹ کمےٹی کے لےے پچاس ہزار روپے دےنے کا اعلان کےا اور کھےلاڑےوں میں انعامات بھی تقسےم کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.