- Advertisement -
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ لکپاس ٹول پلازہ پر عوام سے دن میں کئی مرتبہ ٹیکس لینا غیر قانونی عمل ہے اور اس عمل کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عوام کیساتھ ہونیوالے نا انصافیوں پر ہر جگہ آواز بلند کرینگے بلوچستان اور خاص کر مستونگ کے عوام انتہائی پسماندہ اور غریب ہے اور اس طرح ٹیکسز کے بوجھ تلے ان کو نہیں دبایا جا سکتا ہر فورم پر احتجاج کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکپاس ٹول پلازہ کے دورے کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ لکپاس ٹول پلازہ پر عوام سے دن میں کئی بار ٹیکس لینا غیرقانونی اقدام ہے جسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرینگے اور عوام کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کیاجائے۔انھوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی میں نے گورنر بلوچستان کو خط لکھاتھا اور اب چند روز میں گورنرسے وہ خود ملاقات کرکے عوام سے لکپاس ٹول پلازہ ناانصافی و بار بار ٹیکس کی وصول ختم کرواجائےگا۔کیونکہ ملک میں کئی بھی ایسانظام نہیں کہ لوکل گاڑیوں سے دن میں بار بار ٹیکس وصول کی جائے۔ملک بھر کے ٹول پلازوں میں ٹیکس کی پرچی 24 گھنٹوں کیلئے کارآمد ہوتی ہے مگر یہان دن میں چا ہئے جتنی بار گزرے ٹیکس دینا ہوگا جوکہ ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہاکہ لکپاس ٹول پلازہ پرعوام ریلیف فراہم کرینگے اور ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔