- Advertisement -
بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی صدارت میں ورکروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی وضلعی رہنماﺅں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں 6 دسمبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لئے مختلف حکمت عملیوں پر غور اور مشاورت کی گئی اجلاس الیکشن سیل دشتی ہاﺅس میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ، رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ سمیت پارٹی کے مرکزی وضلعی عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے فیصلہ کیا گیا کہ6 ستمبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے لئے حکمت عملی پر غور اور مشاورت بھی کی گئی پارٹی سربراہ سردار اختر جان مینگل نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح حلقہ پی بی47 تھری کے ضمنی انتخاب میں بلوچستان نیشنل پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور ضمنی انتخاب میں دھاندلی کسی صورت نہیں ہونے دینگے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی روک تھام کےلئے کسی بھی حدتک جائینگے اورمیجرجمیل احمددشتی کی کامیابی کے لئے عوام الیکشن میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ہم نے ہمیشہ جمہوری طریقے سے سیاست کی ہے اور ہر انتخابات میں عوام کی طاقت سے حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ6 ستمبر کو ہونیوالے ضمنی انتخاب میں عوام عام انتخابات کی طرح اس بار بھی بھر پور حصہ لیں گے اور بی این پی کے امیدوار کوکا میابی سے ہمکنار کریں گے ورکرز اجلاس سے پی بی 47 کیچ کے امیدوار میجر جمیل احمد دشتی ،ممبر صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ اور میر حمل بلوچ نے بھی خطاب کیا اور اس موقع پر واجہ جان محمد دشتی، بی پی 47 کیچ کے امیدوار میجرجمیل احمد دشتی، میر حمل بلوچ،شئے نذیر بلوچ، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے اور تربت کے علاقے بمقام ڈھنگ آج سہ پہر تین بجے جلسہ ہو گا جس سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور دیگر مرکزی و ضلعی قائدین خطاب فرما ئینگے پارٹی کے تمام ورکرز اور بلخصوص کیچ کے غیرت مند باشعور اور غیور عوام الناس سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔