سی پیک خطے میں معاشی انقلاب بر پا کر دے گا ،صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ سلیم کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن اور ترقی کے لئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں سی پیک خطے میں معاشی انقلاب بر پا کر دے گا راہداری سے دونوں ممالک میں دوستی کا راشتہ زیادہ مضبوط ہو گا موجودہ حکومت بلوچستان کی تقدیر بدلنے میں جدوجہد کر رہی ہے ہمارا عزم ہے کہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر کریں جب تک عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو تے اس وقت تک ہم چھین سے نہیں بٹیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت موثر اقدامات کر رہے ہیں کیونکہ ماضی میں بلوچستان کو ہر حوالے سے پسماندہ رکھا جس کی وجہ سے آج مسائل زیادہ اور وسائل کم ہے مگر موجودہ حکومت نے یہ بیڑہ اٹھایا ہے کہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر کریں اور بےر وزگاری کا خاتمہ کر کے ایک خوشحال بلوچستان کو بنائیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت شدید خشک سالی کے لپیٹ میں ہے پی ڈی ایم اے تمام تر صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے اور جہاں جہاں لوگ خشک سالی سے متاثر ہے ان کے لئے سامان فراہم کی جا رہی ہے کیونکہ عوام کو ہم کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا ہے کہ پاک چائنا کوریڈور دو ہمسایہ ممالک کے درمیان وہ عظیم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف دونوں ہمسایہ ممالک کو مالی فوائد حاصل ہونگے بلکہ اس طویل راہداری سے ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور رشتے بھی مضبوط ہونگے سی پیک خطے میں معاشی انقلاب بر پا کر دے گا کیونکہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اور اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.