اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہی ہے، بریگیڈیئر عاقب نذیر چوہدری

0

- Advertisement -

اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان میں منشیات کے خاتمے اور صوبہ کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈیئر عاقب نذیر چوہدری، جوائنٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ملک سرفراز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن میجر محمد نوید عالم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف لوگوں میں منشیات کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے اور اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں طلبائ، اساتذہ اور والدین کو اس لعنت کے خاتمے اور شعور اجاگر کرنے کے لئے سیمینار، تقاریب اور لیکچرز کا اہتمام بھی کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات تیار کرنے والی فیکٹریاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف کی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انہوںنے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کے لئے اے این ایف کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف کے دفتر میں 1415 کے نمبر سے ہیلپ لائن قائم کیا گیا اور اطلاعات فراہم کرنے والوں کے نام خفیہ رکھا جاتا ہے۔ بریگیڈیئر عاقب نذیر چوہدری نے کہا کہ اے این ایف صوبہ میں ایف سی، لیویز اور پولیس کی مدد سے منشیات فروشوں اور منشیات کے فصل کو تلف کرنے کے لئے مشترکہ کارروائیاں کررہی ہے جبکہ پاک ایران سرحد پر بھی منشیات کی روک تھام کے لئے ایرانی حکومت کے تعاون سے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اب تک 921 افراد گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ آٹھ سرکاری اہلکار جام شہادت نوش کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف تمام ایجنسیوں کے تعاون سے مفت ٹریننگ کا بھی بندوبست کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پوست کی کاشت کی نشاندہی کرتی ہے جو بعد میں مقامی انتظامیہ کے تعاون سے تلف کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے اور منشیات کے سمگلنگ میں دشواری پیش آتی ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ سرحد پر خاردار لگانے سے منشیات کے سمگلنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا جائے گا۔ بریگیڈیئر عاقب نذیر چوہدری نے کہا کہ اے این ایف اکیلا منشیات پر قابو نہیں پاسکتا ہے اس سلسلے میں وہ جلد وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کریں گے تاکہ صوبائی حکومت کے تعاون سے منشیات کی تدارک کے لئے مشترکہ کارروائیاں عمل میں لائی جاسکیں۔ انہوںنے کہا کہ اے این ایف کے زیراہتمام صوبہ کے مختلف علاقوں میں 9 پولیس اسٹیشن کام کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.