پشین پولیس کی کارروائی ملزمان گرفتار ،اسلحہ ،منشیات مسروقہ موٹرسائیکلیں اور بھاری رقوم برآمد

0

- Advertisement -

ایس ایچ او پشےن طاہر محمود نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 23ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات مسروقہ موٹرسائیکلیں اور بھاری رقوم برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پشےن طاہر محمود نے بمعہ پولیس نفری مختلف مقامات پر چھاپے مارکر اقدام قتل میں ملوث ملزم اسلحہ سمیت ،دو مفرور ملزمان،دس جواریوں سے پچاس ہزار آٹھ سو تیس روپے برآمد کرکے تاش سمیت گرفتارکرلیا جبکہ دو چوروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں اسی طرح دیگر کیسز میں بھی آٹھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نے منشیات کے 9C/9Bکے چار مقدمات سمیت دیگر گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ دریں اثناءقائم مقام ڈی پی او سید عظمت شاہ نے پشےن پولیس کی کارروائیوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی طارق الہیٰ مستوئی کی خصوصی ہدایت پر پشےن شہر اور اطراف میں مفرور ملزمان سمیت جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرہ تنگ کردیا گیا ہے شہر سے جرائم کا قلع قمع کرکے ہی سکھ کا سانس لیں گے ڈسٹرکٹ پشےن پرامن ضلع ہے یہاں امن وامان کی قائم مثالی صورتحال کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے پولیس کے نوجوانوں کو بہتر کارکردگی پر انہیں تعریفی اسناد سے نوازا جائیگا اس موقع پر انجمن تاجران پشےن کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباری غرشین نے کہا کہ شہر میں قائم امن وامان کی بہترین صورتحال کا سہراہ ایس ایچ او پشےن بلخصوص ایس ایس پی پشےن طارق الہیٰ مستوئی کے سر جاتا ہے جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی پولیس کو سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے انجمن تاجران پشےن کابینہ پولیس کو بہترین اور کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.