بے روزگاری اور غربت عروج پر ہے مکران سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں کے لوگ کسمپری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے
- Advertisement -

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے انتظامیہ کی جانب سے ایرانی ڈیزل کے کاروبار کرنے والے غریب عوام کو تنگ کرنے کی پورزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان ایک پسماندہ ترین صوبہ ہے یہاں پر صنعتیں نہ ہونے کی وجہ سے بے روزگاری اور غربت عروج پر ہے مکران سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں کے لوگ کسمپری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے بےروزگاری کے باعث اکثر نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت باڈر سے ایرانی ڈیزل بلوچستان کے دیگر علاقوں میں لاکر بمشکل اپنے خاندان کے لئے دو وقت کی روٹی کمالیتے ہے لیکن بدقسمتی انتظامیہ ان سے دو وقت کی روٹی بھی چھین کر غریب عوام نان شبینہ کامحتاج بناکر روزگاری کے دروازہ بھی بند کیا جارہاہے جو بلوچستان کے غریب و بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے اوریہ روزگار کش، مزدور کش،اور غریب کش اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےانہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایرانی ڈیزل کی کاروبار پر مکمل پابندی ختم کردگئی جس 6 ماہ تک غریب عوام کو کچھ نا کچھ ریلیف مل گئی اب پھر تقریبا ایک مہینہ سے انتظامیہ،پولیس، لیویزاور کسٹم حکام نے غریب عوام کے چھوٹے گاڑیوں بند کر کہ لاکھوں روپے طلب کررہے ہیں اگر یہی سلسلے جاری رہا تو غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور بلوچستان کے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہوجائینگے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکرٹری بلوچستان ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ایرانی ڈیزل کے کاربار کرنے والے کو تنگ کرنے کا نوٹس لیکر ڈیزل پر مکمل پابندی ختم کی جائے تاکہ بلوچستان کے عوام نان شبینہ کے محتاج ہونے سے بچ سکیں اور اپنے خاندان کےلئے دو وقت کی روٹی کماکر گزربسر کرسکیں