- Advertisement -
بلوچستان میں زیتون کا شاندار فصل تیار طویل خشک سالی اور قلت آب کی سنگین بحران کے باوجود منصوبہ بندی کام آگئی زیتون کی فی ایکڑ پیداوار کے حوالے سے بلوچستان پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے امسال بلوچستان اپنی پیداوار سے پانچ ہزار لیٹر خوردنی تیل مہیا ہو سکے گا زیتون کا پودا 9 سال تک زندہ رہتا ہے اور ایک سال میں دو بار پیداوار دیتا ہے بلوچستان کے زرعی تحقیقاتی ادارے کے ماہرین نے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر بلوچستان میں زیتون کی کاشت اور پیداوار میں اضافے کے لئے چند برس قبل جو منصوبہ شروع کیا تھا اس کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں بلوچستان میں ماضی کے نسبت زیادہ بہتر پیداوار ہوئی ہے اس منصوبے کے تحت کوئٹہ سمیت صوبے کے 15 اضلاع میں پانچ لاکھ سے زائد زیتون کے پودے لگا ئے جائینگے۔