سندھی ثقافت ٹوپی اجرک ڈے انہتائی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا

0

- Advertisement -

ملک بھر کی طرح نصیرآبادمیں سندھی ثقافت ٹوپی اجرک ڈے انہتائی جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سابق صوبائی وزیرمیر عبدالماجد ابڑو کی قیادت میں ٹوپی اجرک ثقافت ریلی جاموٹ ہاوس سے نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد ٹوپی اجرک پہنے شریک ہوئے ریلی کے شرکاءسندھی گیتوں پر رقص اور ڈھول کی تاپ پر رقص کرتے ہوئے سخت خوشی کااظہار کرتے رہے ریلی مین بازار قومی شاہراہ سمیت مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس شہید میرمحمد مرادابڑوروڈ پہنچی جہاں ایک تقریب منقعد ہوئی جہاں تقریب سے جاموٹ قومی موومنٹ کے قائد سابق صوبائی وزیر میرعبدالماجد ابڑو، جمعیت علماءاسلام کے صوبائی رہنماءسردارذادہ سعیداحمدلانگو ، جے کیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد وارث ابڑو، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حافظ سعیداحمد بنگلزئی، انجمن تاجران کے صدرتاج بلوچ، عبدالمجیدبھنگر،محمد سعیدہانبھی، حافظ صاحب علی تنیہ، امان اللہ بوہڑ پیرل خان ابڑو،محمد عادل ابڑو،کامریڈمحمد حسن ابڑو، سفرخان جویا،سنھڑاں خان جویا ،نیاز احمد ابڑو،غلام سرورسولنگی، سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ثقافت قوموں کی پہچان ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کے دن کو نہیں بھولتے سندھی اجرک ٹوپی ثقافت کے دن کو شایان شان طریقے سے منانے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ سندھی اور جاموٹ قوم کو اپنے ثقافت سے بے انتہائی پیار ہے.ہماری ثقافت ہمیں پیارمحبت امن بھائی چارے ایک اور دوسرے سے عزت و احترام کا درس دیتا ہے انہوں نے کہاکہ سندھی ثقافت ہزاروں سال قدیمی ثقافت ہے اور سندھی ٹوپی اچرک ہماری سندھیوں کی پہچان ہے ثقافتی دن کے موقع ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم ایک پرامن قوم ہیں اور دیگراقوام کیساتھ دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات استوارکرناچاہتے ریلی میں سندھی جاموٹ براہوئی اوربلوچ اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے واضع کردیا ہے کہ ہم سب متحد ہیںبعدازاں جاموٹ ہاﺅس میں قومی ثقافتی ڈے کے موقع پر محفل موسیقی کااہتمام کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں نے ثفاقتی گیت گا کر حاضرین کے دل جیت لئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.